Ahmed Alvi

Add To collaction

09-Jul-2022 بیوی نامہ

بیوی نامہ 

قورمہ بکرے کا کھا کھا کے چپاتی ہوئی میں  
پیارے شوہر کو وہی دال کھلاتی ہوئی میں

جھاڑو پونچھا بھی کرے اور مرے کپڑے دھوئے 
کام کرتا ہوا وہ کام کراتی ہوئی میں 

مشغلہ کوئی نہیں ہے مجھے باون ہفتے 
بات بے بات فقط بات بناتی ہوئی میں 

سامنے چھت پہ کبوتر کو اڑاتا ہوا وہ 
گیت کھڑکی میں لتا بائی کے گاتی ہوئی میں

 جا کے پردیس میں دن رات کماتا ہوا وہ 
نوٹ بازار میں جا جا کے اڑاتی ہوئی میں

قورمہ کھا کے کہیں وزن نہ دگنا کرلے 
دبلے شوہر کو شب و روز بھگاتی ہوئی میں

   7
2 Comments

Raziya bano

09-Jul-2022 12:22 PM

Bahut khub

Reply

Arshik

09-Jul-2022 10:33 AM

Bahut khoob👌👌

Reply